counter easy hit

انور مقصود کا مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ’’دھرنا ‘‘ کراچی میں شروع ہو گیا

Dharna

Dharna

کراچی (یس ڈیسک) معروف مزاح نگار انور مقصود کا کراچی میں دھرنا شروع ہو گیا۔ دھرنے کو دیکھنے کے لئے عوام کی بڑی تعداد آرٹس کونسل پہنچ گئی۔ کراچی آرٹس کونسل میں معروف مزاح نگار انور مقصود کے تحریر کردہ سٹیج ڈرامے ’’انور مقصود کا دھرنا ‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور لاہور کے بعد کراچی میں پیش کئے جانے والے اس ڈرامے میں ملک کے موجودہ حالات، سیاسی جماعتوں ، میڈیا اور عوام کے طرز عمل کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ڈرامے میں معروف سیاسی شخصیات کے کردار نوجوان اداکاروں نے نبھائے۔ جنہوں نے مکالموں میں اپنے اپنے انداز سے ایسی جان ڈالی کہ دیکھنے والے داد دئیے بغیر نہ رہ سکے۔ یہ ڈرامہ آرٹس کونسل میں اس ماہ کے آخر تک جاری رہے گا۔