counter easy hit

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما ریسلر بن گئیں

 Anushka Sharma

Anushka Sharma

ممبئی ……بالی ووڈ کی حسینہ انوشکا شرما سلمان خان کی آنے والی نئی فلم 146سلطان145میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں جس میں ڈھلنے کے لئے انہوں نے کئی ہفتوں پر مشتمل ریسلنگ ٹریننگ مکمل کرلی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا شرما نے باقاعدہ ماہرین کی زیر نگرانی چھ ہفتوں پر مشتمل سخت ٹریننگ مکمل کرلی ہے جس کے دوران مختلف داؤ پیچ بھی سیکھ لئے ہیں۔فلم ‘سلطان ‘میں انوشکا ایک ریسلر کے کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے مدمقابل سلما ن خان بھی ریسلر کے کردار میں ڈھلنے کے لئے کافی محنت کر رہے ہیں۔یش راج فلمز کے بینر تلے اس فلم میں انوشکا پہلی بار دبنگ خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی جس کے لئے نا صرف وہ بہت خوش ہیں بلکہ بہت محنت بھی کر رہی ہیں۔ فلم رواں سال عید کے موقع پر ریلیز کردی جائے گی۔