counter easy hit

انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں، شہباز شریف

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے۔

Antitrust elements want to stop development way, Shehbaz Sharif

Antitrust elements want to stop development way, Shehbaz Sharif

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی قیادت میں 4 سال کے دوران ترقی و خوشحالی کے میگا منصوبے مکمل ہوئے، مسلم لیگ(ن) نے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے جب کہ مخالفین نے اقتدار کی خاطر ملکی معیشت اور جمہوری استحکام کو بے پناہ نقصان پہنچایا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ انتشار پسند عناصر ترقی کا راستہ روکنا چاہتے ہیں اور سی پیک مخالفین کی آنکھوں میں کھٹک رہا ہے جب کہ ہماری پالیسیوں کا محور عام آدمی ہے جس کی فلاح و بہبود دل و جان سے عزیز ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website