counter easy hit

اسلام آباد ، پی ٹی وی حملہ وایس ایس پی تشدد کیس، عمران خان نے بھی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دیدی

اسلام آباد(اصغر علی مبارک) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی انسداد دہشت گردی عدالت میں حاضری سے استثناء کی درخواست۔ 26دسمبر کو ہونے والی سماعت میں وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی اجازت دی جائے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ۔
حکومت کا کیس بنانے کا مقصد درخواست گزار پر سیاسی پریشر، ہراساں کرنا اور تضحیک کرنا تھا،  درخواست گزار کو کرپشن کے خلاف سیاسی جدوجہد ریلیوں، دھرنوں اور پر امن مظاہروں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے، ٹرائل کورٹ کے پاس درخواست گزار کو حاضری سے استثنی دینے کا مکمل اختیار حاصل ہے، سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ ملزم کو ٹھوس وجوہات کی بنا پر استثنی مل سکتا ہے، ٹرائل کورٹ کے پاس مندرجہ بالا کیس میں درخواست گزار کو حاضری سے مستقل استثنی کا بھی اختیار حاصل ہے، اہم تاریخوں پر درخواست گزار عدالتی حکم پر ٹرائل کے سامنے پیش ہونے کے کیے تیار ہے، عدالت نے پارلیمنٹ، پی ٹی وی حملوں اور ایس ایس پی تشدد کیس میں عمران خان کو 26 فروری کو طلب کر رکھا ہے۔