counter easy hit

بریکنگ نیوز: تبدیلی سرکار کا تازہ ترین کھڑاک ۔۔۔عوام و خواص سبھی کی زور زور کی چیخیں نکال دینے والا اعلان کردیا گیا

another, shock, for, people, of, Pakistan, by, tabdeeli, Imran Khan, government, is, going, to, impose, another, heavy, weight, decision, for, people

اسلام آ باد ( ویب ڈیسک) حکومت پاکستان نے نئی گاڑیوں کی خریداری اور نوکریوں پر پابندی عائد کردی اور اس سلسلے میں میمورنڈم جاری کردیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق حکومت نے مالی سال 2019-20کے لیےمزید کفایت شعاری اور بچت اقدامات کرتے ہوئے وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں اورسرکاری تنظیموں پر ہر قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم موٹرسائیکل کی خریداری کو استثنیٰ حاصل ہوگا ،گاڑیوں پر پابندی تمام موجودہ اور ترقیاتی اخراجات کے لیے بھی ہوگی، وزارت خزانہ کے جاری میمورنڈم میں سرکاری محکموں کوہدایات جاری کر دی گئی ہیں

جن کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے، میمورنڈم کے مطابق ترقیاتی منصوبوں اور مجاز اتھارٹی کی منظوری کے علاوہ ہرقسم کی نئی اسامیوں کی تخلیق پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ، مجاز افسران کو صرف ایک اخبار ، میگزین تک محدود کر دیا گیا ہے ، سرکاری اداروں کے پرنسپل اکائونٹنگ افسران بجلی ، گیس ، ٹیلی فون ، پانی وغیرہ کے بلوں ، اثاثہ جات کی خریداری کے اخراجات ، مرمتی کاموں اور دیگر آپریشنل اخراجات کو کم سے کم سطح پر رکھنے کو یقینی بنائیں اور مالی سال کے لیے مختص کردہ بجٹ کے اندر رہتے ہوئے کم سے کماخرجات کریں ، یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ سرکاری خط وکتابت کے لیے کاغذ کی دو نوں اطراف کو استعمال میں لایا جائے، وزارتوں ، ڈویژنوں ، محکموں اور سرکاری تنظیموں کے ناگزیرضروریات کو پورا کرنے لیے ایک کفایت شعاری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو صرف ضروری ، ناگزیر صورت میں گاڑیوں کی خریداری اور نئی پوسٹوں کی تخلیق سے متعلق تجاویز کا جائزہ لے گی ،کفایت شعاری کمیٹی کے چیئرمین ایڈیشنل فنانس سیکریٹری (اخراجات )ہونگے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی حکومت نے مختلف وفاقی محکمہ جات میں تعینات کرپٹ افسران کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان ریلویز سمیت دیگر مختلف وفاقی محکمے کے سربران سے نیب، انٹی کرپشن اور ایف آئی اے زدہ افسران کی فہرستیں طلب کر لی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website