counter easy hit

: پنجاب پولیس کی مشہور خاتون افسر انوش مسعود کو زندگی کی سب سے بڑی خوشخبری مل گئی

لاہور (ویب ڈیسک)انوسٹی گیشن لاہور پولیس کی کرائم فائٹر خاتون پولیس افسر ڈاکٹر انوش مسعود چوہدری اشتہاری و دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات کی چلاننگ میں سب کو پیچھے چھوڑ کر پہلے نمبر پر آگئی۔ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر نے لاہور کی چھ ڈویژن کی کارگردگی میں دوبارہ پہلے نمبر پر آنے پر خاتون پولیس افسر کو تعریفی اسناد دی اور انوسٹی گیشن پولیس کے دیگر افسران کو ڈاکٹر انوش کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اسی جذبے سے کام کرکے لاہور سے جرائم کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ جبکہ ایک اور خبر کے مطابق کیپٹل سٹی پولیس چیف لاہور بی اے ناصر نے کہا ہے کہ پاکستانی پولیس فورس نے کئی ممالک میں قیام امن کے لئے متحرک کردار ادا کیا ہے۔ یورپی ماڈل سے استفادہ کرکے عوام دوست پولسینگ کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ وسائل کی کمی کے باوجود جرائم پر قابو پانے کے لئے لاہور پولیس اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔ ہسپانوی سفارتخانے کے قونصلر فرانسسکن لوپز سے اپنے آفس میں ملاقات میں انہوں نے یورپی ممالک کے اپنے مطالعاتی دوروں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سپین کو ایک دوسرے کے پولیس تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہیئے۔ بالخصوص کمیونٹی پولیسنگ کا کردار بڑھانے سے عوام کی امن و امان کی صورتحال میں شمولیت بڑھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے لئے پولیس فورس فراہم کرنے میں مثبت کردار ادا کیا۔ پنجاب پولیس کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے خطے میں سب سے پہلے پولیسنگ میں جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جس کے اچھے نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔ ملاقات میں پیشہ ورانہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپین کے سفارتخانے کے ہوم اتاشی روبن زکاندا بھی موجود تھے۔ سی سی پی او لاہور نے سفارتی وفد کو پولیس کے محکمانہ اہداف اور کمیونٹی پولیسنگ کی تفصیلات بتائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website