counter easy hit

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ ہفتے کیا معاملات طے پانے والے ہیں؟ نامور تجزیہ کار نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلمان غنی نے کہاہے کہ آئندہ ہفتے اور حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بڑا محاذ کھلنے جارہاہے ، حکومت کے سو دن ہونے کے قریب ہوتے ہی عمران خان کے لہجے میں شدت آتی جارہی ہے ۔ نجی ٹی وی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان غنی نے کہاکہ عمرا ن سے قوم کو بہت سے توقعات تھیں خاص طور پر جو سو روزہ پلان دیا تھا اور اب جب سو روز قریب ہونے کو آئے ہیں تو ان کے لب و لہجے میں شد ت آتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب کچھ دنوں کے بعد ایک بڑا محاذ کھلنے جارہاہے جس میں عمران خان اپنی سو روز کی حکومت کے کارنامے گنواتے نظر آئیں گے اور اپوزیشن اس پر تنقید کرتی نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے دعوﺅں پر پورا اتر نہیں پارہے اس لئے وہ اپوزیشن کو ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بڑا مسئلہ کرپشن نہیں بلکہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے ، اس لئے آئندہ ہفتے سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ دیکھنے کوملے گا ۔