counter easy hit

سالانہ عرس مبارک و گیارہویں شریف محفل 14 فروری بروز اتوار قادریہ ٹرسٹ برطانیہ میں منعقد ہو گی

Jamia-Masjid-Qadria-Trust

Jamia-Masjid-Qadria-Trust

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) سالانہ عرس مبارک و بڑی گیارہویں شریف غوث اعظم الشیخ سید عبدالقادر جیلانی 14 فروری بروز اتوار شام 6 بجے قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر میں انعقاد پذیر ہوگی جس کی سرپرستی معروف مذہبی شخصیت و چیئرمین قادریہ ٹرسٹ برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری کریں گے۔

جبکہ صدارت مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری کی ہوگی اس روحانی وجدانی اور نورانی محفل پاک میں خصوصی خطابات صاحبزادہ برکات احمد چشتی خطیب اعظم جامع مسجد بلال بالسل ہیتھ و علامہ پیر تبسم بشیر اویسی بانی و سربراہ تحریک اویسہ پاکستان کے ہونگے۔

نقابت کے فرائض پیر احمد زمان جماعتی نقشبندی خلیفہ مجاز آستانہ عالیہ علی پور شریف سرانجام دیں گے اس موقع پر ثناء خوان مصطفی صاحبزادہ قاری محمد تنویر اقبال قادری، حافظ محمد ناصر صدیقی، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی، محمد علی قادری، قاری محمد سلطان قادری، علامہ فیصل جاوید اختر، حاجی محمد رمضان، حاجی مولانا عبد المجید قادری اور دیگر خصوصی شرکت کریں گے جبکہ محفل پاک کے اختتام پر گیارہویں شریف کا لنگر پاک بھی تقسیم کیا جائے گا۔