counter easy hit

انجیلینا جولی نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا

Angelina Jolie

Angelina Jolie

مبوڈیا (یس ڈیسک) ہالی ووڈ اداکارہ انجیلینا جولی نے 24 سال فلم نگری پر راج کر نے کے بعد اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر اداکاری کو خبرباد کہہ رہی ہوں تاہم فلم نگری سے میرا ناطہ ختم نہیں ہوا کیوں اب میں اداکاری نہیں بلکہ لوگوں سے اداکاری کرواؤں گی جس کے لئے فلموں کی ہدایت کاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انجیلینا کا کہنا تھا کہ اب وہ اپنی تمام توجہ ہدایت کاری اور فلاحی کاموں میں صرف کر یں گیں۔

انجیلینا نے کہا کہ 2007 میں جب والد کا انتقال ہوا تو اس وقت ہی اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا تاہم اس میں کچھ وقت لگ گیا، والدہ مجھے اداکارہ بنانا چاہتی تھی جس میں وہ کامیاب رہیں۔

ہالی ووڈ اداکارہ نے متعدد کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے جن میں سر فہرست ’’آ مائٹی ہارٹ، وانٹڈ، چینجلنگ، سالٹ، مسٹر اینڈ مسز اسمتھ اور ان بروکن‘‘ شامل ہیں۔ واضح ر ہے کہ انجیلینا جولی اقوام متحدہ کے ادارے برائے مہاجرین کی خیر سگالی کے سفیر کے طور پر دنیا میں پہچانی جاتی ہیں۔