counter easy hit

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں اینگری برڈز کا خصوصی پریمئر

Angry Birds

Angry Birds

نیویارک …..اینگری برڈزاسٹارز اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ، نیو یارک میں ہالی ووڈ فلم کے گرین کارپٹ پربان کی مون بھی موجودتھے۔
فلم کا خصوصی پریمئر نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں ہوا اور مہمانوں کا سرخ کے بجائے سبز کارپٹ پر استقبال کیا گیا ۔تقریب میں فلم کے مرکزی کرداروں سمیت اقوام متحدہ کے سیکر یٹری جنرل بانکی مون بھی موجود تھے، بان کی مون نے اینگری برڈ کے کردار ریڈ کوماحولیا تی تبدیلی سے آگہی کے حوالے سے اقوام متحدہ کا اعزازی سفیر مقررکیا ۔ فلم 20 مئی کو سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جارہی ہے ۔