counter easy hit

اے این ایف نے پکی کارروائی ڈال دی

ANF ​​puts out action

لا ہو ر (ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن پنجا ب کے صدر وایم این اے را نا ثنا ء اﷲ کی منشیا ت برآمدگی کیس پر گرفتاری کے بعد اینٹی نا ر کو ٹیکس فورس اور حساس ادارے نے تفتیش کا دائرہ وسیع کر تے ہو ئے ان کے چہیتے پو لیس افسروں کو شکنجہ میں لانے کے لئے ان کے گرد گھیرا تنگ کر نیکا فیصلہ کیا ہے ۔92 نیوز کے مطابق با وثو ق ذرا ئع کا کہنا ہے کہ را نا ثنا کی جانب سے کن کن پو لیس افسروں کو خصو صی دلچسپی لیکر تعینات کیا جا تا رہا ؟کو ن کو ن سے پو لیس افسر را نا ثنا کی گڈ بک میں تھے ؟اور انکو کن کن علا قو ں میں تعینا ت کر دیا جا تا، ان علا قوں میں منشیا ت فروشو ں کے کتنے اڈے تھے ؟وہا ں پر کو ن کو ن سے قبضہ گر وپ تھے جن کو را نا ثنا کی سفا رش پر سپو رٹ کیا جا تا تھا ؟ با قا عدہ ایسے پو لیس افسروں کی فہر ستیں تیا ر کی جا رہی ہیں ،خا ص کر فیصل آ با د ،جھنگ ،ٹو بہ ٹیک سنگھ جرا نو الہ میں تعینا ت ہو نیوالے پو لیس افسروں کے حوالے سے کا م شروع ہو رہا ہے ۔ ذرا ئع کا کہناہے کہ پنجا ب پو لیس کے 5 اعلیٰ افسروں کی تعینا تی میں سب سے زیا دہ را نا ثنا دلچسپی لیتا تھا، ان میں دو افسر را نا ثنا کے قر یبی رشتہ دا ر ہونے کا دعویٰ کر تے تھے ، انکی پروفا ئل بھی چیک کی جا رہی ہے ، ان چہیتے اعلیٰ پو لیس افسروں کے پا س با قا عدہ ان منشیا ت فروشو ں ،قبضہ ما فیا اور اجر تی قا تلو ں کے کو ائف مو جو د ہیں، یہ گھناؤنے کا مو ں کے با وجو د قا نو ن کی گرفت سے بچے رہے کیو نکہ ان کو را نا ثنا اور پو لیس کی مبینہ سپو رٹ حا صل تھی۔اخبار کے مطابق ان چہیتے افسروں کے علاوہ سا نحہ ما ڈل ٹا ؤن میں بھی کن پو لیس افسروں کو را نا ثنا کی مبینہ سپو رٹ حا صل تھی کے حوا لے سے بھی خفیہ خصو صی انویسٹی گیشن کی جا رہی ہے ۔ جن پو لیس افسروں کے ذریعے مبینہ جعلی پو لیس مقابلے کرائے اورحکم نہ ما ننے والے با غی منشیا ت فروشو ں کیخلا ف جھو ٹے مقدما ت درج کرواکر زبر دستی اپنے تا بع کرایا گیا ان میں ایس ایس پی سے انسپکٹر عہدہ کے پو لیس افسروں کو گر فتا کیا جا ئیگا اور ان کیخلا ف قا نو نی اور محکما نہ کا رروا ئی عمل میں لا ئی جا ئیگی ۔ انسداد منشیات فورس نے تمام اداروں کو خطوط ارسال کرتے ہوئے رانا ثناکے گھروں، اراضی و دیگر جائیدادوں، بینک اکائونٹس اور مختلف کمپنیوں کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا ہے تا کہ علم ہو سکے کہ کہیں یہ اثاثہ جات منشیات کے پیسہ سے تو نہیں بنائے گئے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website