counter easy hit

مقبوضہ کشمیر کی گلیوں میں اٹھانے والا ایک بزرگ سکھ

لاہور: مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بزرگ سکھ ڈھول بجاکر مسلمانوں کو سحری کیلئے جگا رہا ہے جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یہ بزرگ سکھ جس کا نام معلوم نہیں ہوا سحری کے وقت ڈھول بجاتے ہوئے کہتا ہے اللہ، رسولؐ دے پیاریو‘ جنت دے طلب گارو، اٹھو روزہ رکھو۔

An elder Sikh, who awaking in the occupied Kashmir streetsسینکڑوں افراد نے بزرگ سکھ کے جذبہ کو سراہا ہے۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنر مدینہ منورہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد نبوی شریف میں معتکفین کیلئے مختص جگہوں کا دورہ کیا۔ مسجد نبوی شریف کی چھت پر 10 ہزار معتکفین کیلئے جگہ مختص کی گئی۔ گورنر مدینہ منورہ نے مسجد نبوی شریف کی انتظامیہ کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور معتکفین کو تمام سہولتیں مہیا کرنے کی ہدایت جاری کی۔ دورے کے آخر میں شہزادہ فیصل بن سلمان نے کہاکہ مسجد نبوی شریف میں اعتکاف کرنے والوں کیلئے نئی جگہ مختص کرنے سے کئی منفی پہلوؤں کا خاتمہ ہوگا۔ اس سے پہلے معتکفین اپنا سامان مسجد نبوی شریف میں لے جاتے تھے۔ غیر منظم طریقے سے سامان رکھا جاتا تھا۔ جہاں جگہ ملتی وہاں سوجاتے تھے۔ اس سے زائرین مسجد نبوی شریف کو مشکل پیش آتی تھی۔ اس تمام مشکلات پر قابو پانے کیلئے مسجد نبوی شریف کی چھت کا ایک حصہ معتکفین کیلئے مختص کردیا گیا جہاں ان کی ضروریات کے مطابق سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔