counter easy hit

ایمنسٹی اسکیم جمہوری نظام پر حملہ، قومی اسمبلی میں تحریک التواء جمع

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف نے ایمنسٹی اسکیم کیخلاف تحریک التواء قومی اسمبلی میں جمع کرا دی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومتی اسکیم جمہوری نظام پرحملہ اور ٹیکس چوروں، منی لانڈرنگ کرنے والوں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش ہے۔

Amnesty Scheme Attack on democratic system, submit motion suspension in the National Assemblyتحریک التواء پی ٹی آئی کے اراکین شیریں مزاری، اسد عمر اور منزہ حسن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ ایمنسٹی اسکیم ٹیکس چوروں، منی لانڈرنگ اور اثاثے چھپانے والوں کیلئے ہے، حکومت ختم ہونے سے 45 روز اور قومی بجٹ سے دو ہفتے قبل یہ اسکیم لانا جمہوری نظام پر حملہ ہے۔

پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی کا معمول کا ایجنڈا معطل کر کے ایمنسٹی اسکیم پر بحث کرائی جائے، تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بحث کیلئے بھی تحریک التوا جمع کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت کشمیر کے حوالے سے جامع پالیسی دینے میں ناکام رہی ہے، پارلیمنٹ میں کشمیر کے معاملے پر ہم آہنگی پیدا کی جانی چاہیے۔ تحریک انصاف نے مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی مظالم پر بحث کا مطالبہ کیا ہے۔