counter easy hit

بھارت میں انسانی حقوق کے عالمی ادارے کو کام بند کرنے پر مبجور کردیا گیا، دہلی فسادات اور اقلیتیوں پرمظالم کی رپورٹ کرنے پر ایمنسٹی کے اکائونٹس منجمد

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اقلیتیوں کے بارے میں انتہاپسند ہندوﺅں کے خلاف رپورٹ پر مودی سرکار نے تنظیم کے اکاﺅنٹس منجمد کردیئے۔ انسانی حقوق کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ وہ بھارت میں اپنا کام روک رہے ہیں کیونکہ حکومت نے حقوق کی پامالی کے بارے میں بولنے پر ان کے خلاف تازہ کارروائی میں ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گروپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ‘تنظیم کو بھارت میں اپنے عملے، اپنی جاری مہم اور تحقیقی کاموں کو روکنے پر مجبور کیا گیا ہے’۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ بھارتی حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف مسلسل جاری الزام تراشی میں نئی پیش رفت ہے جو بغیر کچھ معلوم کیے اور کسی مقصد کے ساتھ ایک الزام ہے’۔

AMNESTY, INTERNATIONAL, CLOSED, ITS, OFFICES, IN, INDIA, BECAUSE, OF, HARASSMENT, AND, SECURITY, ISSUES

ان کا کہنا تھا کہ ان کے بینک اکاؤنٹس کو 10 ستمبر کو منجمد کردیا گیا تھا۔ایمنسٹی نے کہا کہ انہوں نے حالیہ دنوں میں جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی اور دہلی میں ہونے والے فسادات کو اجاگر کیا ہے اور حکومت کی جانب سے ان کو اس کی سزا دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس معاملے پر حکومتی نمائندوں کی رائے کے لیے متعدد درخواستوں پر فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق مودی سرکارانسانی حقوق کی تنظیموں کے خلاف ایک مہم چلا رہی ہے دفتر میں کام کرنے والے افراد کے بینک اکاﺅنٹ منجمد کر دیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین کو فارغ کر کے تمام کام روکنا پڑا ہے. عالمی تنظیم کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت دہلی فسادات اور مقبوضہ کشمیر کے متعلق آوازیں دبانے کی کوشش کر رہی ہے انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرمیشنل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وجہ سے بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں.ایمنسٹی نے کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر بھارتی حکومت پر زور دیا تھا کہ وہ حراست میں لیے گئے تمام سیاسی راہنماﺅں، کارکنوں اور صحافیوں کو رہا کرے‘انسانی حقوق کیلئے کام کرنے والی عالمی تنظیم کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بینک اکاﺅنٹس کو منجمد کرنے کے عمل نے دفاتر بند کرنے پر مجبور کیا. انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرمیشنل نے اعلان کیا ہے کہ انہیں اپنے کام کی وجہ سے بھارت کی حکومت کی جانب سے نشانہ بنایا جا رہا ہے اور وہ اس وجہ سے انڈیا میں اپنے آپریشن بند کر رہے ہیں.

گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں دہلی پولیس نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو یکطرفہ، متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی ہے قرار دیا تھا. گزشتہ ماہ جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں ایمنسٹی نے دعویٰ کیا تھا کہ دہلی پولیس نے فروری میں ہونے والے فسادات کے دوران انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں دہلی پولیس نے ایمنسٹی کی رپورٹ کو یکطرفہ، متعصبانہ اور بدنیتی پر مبنی ہے قرار دیا تھا.

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website