counter easy hit

امجد صابری کی شہادت سے پوری قوم سوگوار ہے۔ملک عبدالستار

Malik Abdul Satar

Malik Abdul Satar

پیرس (نمائندہ خصوصی) امجد صابری کی شہادت پر پوری قوم سوگوار ہے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے،ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی (لالہ موسیٰ) کے سینئر رہنما ملک عبدالستار نے یس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہہ کہ امجد صابری پر قاتلانہ حملہ دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائی ہے،امجد صابری جیسے لوگ قوم کا سرمایہ ہیں۔ان کے پڑھے ہوئے صوفیانہ کلام ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہیں گے۔اللہ تعالیٰ مرحوم کے لواحقین کے صبر جمیل عطا فرمائے۔