counter easy hit

عامر خان کے بعد بگ بی کوسیاحت کا سفیر مقرر کئے جانے کا امکان

 Amitabh likely kusyaht

Amitabh likely kusyaht

نئی دہلی…… بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اداکار عامرخان کے بیان کے بعدہندو انتہا پسند تنظیموں نے ان کا جینا دوبھر کردیا ہے، یہی نہیں ان سے بھارت میں سیاحت کے سفیر کا عہدہ بھی واپس لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار عامر خان کے بعد امیتابھ بچن کو نیا سفیر مقرر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس کے لئے بگ بی نے آمادگی بھی ظاہر کردی ہے۔ذرائع کے مطابق سیاحت کے وزیر کا کہنا ہے کہ انکریڈیبل انڈیا(Incredible India)نامی سیاحت کی مہم کے لئے امیتابھ بچن پہلی چوائس ہیں جبکہ اکشے کمار، دپیکا پدوکون اور پرینکا چوپڑا کے نام بھی زیر غور ہیں۔