ممبئی:بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر التجا کی ہے کہ مہربانی کرکے اب تو ان کے فالورز بڑھادئیے جائیں۔
بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے حال ہی میں ایک ٹوئٹ کی ہے جس میں انہوں نے ٹوئٹر انتظامیہ سے ہاتھ جوڑتے ہوئے التجا کی ہے’’ارے یار ٹوئٹر جی، یار اب تو ہمارے نمبرز بڑھادو، کب سے اتنا کچھ ڈال رہے ہیں، کچھ اور کرنا ہو نمبر بڑھانے کیلئےتو بولو‘‘ اس پیغام کے ساتھ امیتابھ نے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کرائی جس میں وہ ہاتھ جوڑے اور سر جھکائے کھڑے ہی

تقریباً دو ماہ گزرنے کے بعد امیتابھ بچن کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے اور اب ان کے فالورز کی تعداد 3کروڑ 43 لاکھ کے قریب ہوگئی ہے لیکن امیتابھ بچن نے ایک بار پھر ٹوئٹر انتظامیہ کے سامنے اپنے فالورز کی تعداد بڑھانے کی التجا کی ہے۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن کے ٹوئٹر فالورز کی تعداد کم ہونے کے بعد اداکار شاہ رخ خان کے مداحوں کی تعداد ان سے زیادہ ہوگئی تھی اور اب بھی شاہ رخ خان 3کروڑ52 لاکھ فالورز کے ساتھ امیتابھ بچن سے آگے ہیں۔








