counter easy hit

بہت بڑی ہستی کے حکم پر عامر لیاقت کو پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن دوبارہ ملی ، مگر

Amir Liaqat received PTV's Ramadan transmission again on the very big order, but again

لاہور(ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی رمضان ٹرانمیشن چھوڑنے کے حوالے سے ڈاکٹر عامر لیاقت کے بارے میں اصل حقائق سامنے آگئے ہیں باوثوق ذرائع کے مطابق ٹرانسمیشن کے آغاز سے لے کر اب تک مسلسل سٹاف کے ساتھ بدسلوکی پر عامر لیاقت کو پی ٹی وی ٹرانسمیشن سے آﺅٹ کیا گیا تھا ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے رابطہ میں تھے اور وہ ٹرانسمیشن کو دوبارہ کرنے کے خواہاں تھے کیونکہ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح نکالے جانے کی خبروں کی وجہ سے ان کی سالہا سال کی بنی ہوئی ساکھ مکمل طور پر تباہ ہونے کا خطرہ ہے ۔عامر لیاقت کی داد فریاد کامیاب ہوگئی ہے اوروہ ایک بار پھر پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن جوائن کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ان کی واپسی میں ایک اعلیٰ حکومتی شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔متعدد تنازعات کا شکار رہنے والے تحریک انصاف کے رہنما اور ٹی وی اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین رواں سال پی ٹی وی پر رمضان نشریات کی میزبانی کر رہے ہیں، تاہم گزشتہ روزایسی افواہیں سامنے آرہی تھیں کہ انہیں پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن سے نکال دیا گیا ہے جس کے بعد وہ اپنی عزت کو بچانے کے لئے سوشل میڈیا پر مختلف بیانات دے رہے تھے ۔اس سے قبل بھی عامر لیاقت کے حوالے سے متعدد تنازعات سامنے آچکے ہیں۔ خیال رہے کہ 2016 ءمیں پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے عامر لیاقت کے جیو انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ‘انعام گھر’ پر تین روز کی عارضی پابندی عائد کر دی تھی۔عامر لیاقت حسین نے ایک پروگرام کے دوران ‘خودکشی کے مناظر’ دکھائے تھے جس پر چینل کو پیمرا نے نوٹس جاری کردیا تھا۔ تاہم اب ایسی افواہیں سامنے آرہی ہیں کہ انہیں پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن سے نکال دیا گیا ہے اپنی عزت کو بچانے کے لئے اب وہ سوشل میڈیا پر مختلف بیانات دے رہے ہیں ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت اعلیٰ حکومتی شخصیات سے رابطہ میں ہیں اور وہ ٹرانسمیشن کو دوبارہ کرنے کے خواہاں ہیں کیونکہ اس طرح نکالے جانے کی خبروں کی وجہ سے ان کی سالہا سال کی بنی ہوئی ساکھ مکمل طور پر تباہ ہونے کا خطرہ ہے۔ گزشتہ روز وہ لائیو افطار ٹرانسمیشن درمیان میں ہی چھوڑ کر سیٹ سے چلے گئے۔عامر لیاقت چوتھے روزے کی افطاری ٹرانسمیشن کے دوران وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کی جس کے بعد انہوں نے کہا کہ عامر لیاقت حسین کا سفر یہیں پر اختتام پذیر ہوتا ہے،ان کو اس رمضان ٹرانسمیشن سے اجازت دیجئے۔صارفین سے ایک ٹویٹ کے ذریعے معافی مانگتے ہوئے عامر لیاقت نے لکھا کہ ’پی ٹی وی نیوز کے ناظرین ان شاءاللہ افطار نشریات سے مجھے دیکھ سکیں گے، طبیعت ناساز ہے، ناظرین سے معذرت خواہ ہوں۔دوسری جانب یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ پہلی بیوی کی مقبولیت سے خائف ہوکر ٹرانسمیشن چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔عامر لیاقت اس بار پی ٹی وی نیوزسے ’ ’ہمارا رمضان‘ ‘کے عنوان سے سحری ٹرانسمیشن کررہے تھے جسے کوشش کے باوجود زیادہ مقبولیت حاصل نہ ہوسکی جبکہ دوسری طرف بیک وقت پی ٹی وی اور ہم ٹی وی سے نشر ہونے والی افطار ٹرانسمیشن ”رمضان پاکستان“ کی مقبولیت پہلے دن سے ہی عروج پر تھی جس کی میزبانی احسن خان اور عامر لیاقت کی پہلی بیوی بشریٰ عامر کررہی ہیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ عامر لیاقت نے اپنا اثر و سوخ استعمال کرتے ہوئے بشریٰ کا شو پی ٹی وی سے رکوانے کی کوشش بھی کی جس میں انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website