counter easy hit

عامر خان سات مئی کو کنیلو الواریز کے مقابلے میں رنگ میں اتریں گے

Amir Khan will step

Amir Khan will step

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان لائٹ ویٹ سے میڈل ویٹ چیمپئن بننے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ وہ سات مئی کو میڈل ویٹ ورلڈ چیمپئن کنیلو الواریز کے مقابلے میں رنگ میں اتریں گے۔
لندن (یس اُردو) سابق عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چیمپئن اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان ان دنوں میڈل ویٹ چیمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ وہ اگلے ماہ سات مئی کو عالمی میڈل ویٹ چیمپئن کنیلو الواریز کے مقابلے میں رنگ میں اتریں گے۔ خان کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے عالمی چیمپئن کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ خان کہتے ہیں کہ انہوں نے پہلے بھی ناقابل یقین فتوحات حاصل کیے ہیں اور اس بار بھی وہ دنیا کو حیران کر دینے کے لیے تیار ہے۔