counter easy hit

عامر خان کو تنقید کا سامنا، لیکن کیوں؟

بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سوشل میڈیا پر اپنی صاحبزادی ایرا خان کے ساتھ  تصویر شیئر کرنے کی وجہ سے تنقید کا شکار ہو گئے۔

Amir Khan faces criticism, but why?بالی ووڈ پرفیکشنسٹ عامر خان ہمیشہ کچھ اچھا اور نیا کرنے کی دھن میں لگے رہتے ہیں اورتنازعات سے دور رہنے کی پوری کوشش کرتے ہیں۔

انہوں نے حال ہی میں اپنی صاحبزادی ایرا خان کے ساتھ لی گئی ایک تصویر اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر شیئر کی ،تصویر میں دونوں باپ بیٹی کو خوب تفریح کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

جیسے ہی عامر نے اس تصویر کو اپ لوڈ کیا، ان پر تنقید کے تابڑ توڑ حملے شروع ہو گئے،متعدد صارفین نے تو فحش تبصرے بھی کئے اور کہا کہ عامرخان کو شرم آنی چاہئے۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ مسلمان ہونے کے ناتے سے  عامر خان کو  رمضان المبارک کا احترام کر نا چاہئے تھا اوراپنی صاحبزادی کے ساتھ ایسی متنازع تصویر شیئر نہیں کرنی چاہئے تھی۔

تاہم کچھ صارفین مسٹر پرفیکشنسٹ کی حمایت میں آگے آگئے، انہوں نے عامر خان اور ان کی بیٹی کے بارے میں اس طرح کی تنقید کو انتہائی حساس قرار دے دیا۔