اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ روز اول سے میں نے پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف امریکی جنگ کا حصہ بننے کی مخالفت کی،اب 70 ہزار جانیں گنوانے، ایک سو ارب ڈالرز سے زائد کا معاشی نقصان کرنے کے بعد بات وہی کچھ کہا جا رہا ہے جو میں کہتا آیا ہوں، ہمارا تو ستمبر گیارہ سے کسی طرح کا کوئی تعلق نہیں تھا، ٹرمپ کے ہاتھوں قوم کی تذلیل اور ڈومور کے نہ ختم ہونے والے طعنوں کے بات حکومت نے وہ بات کہنا شروع کردی جو میں پہلے دن سے کہتا آیا ہوں، 











