counter easy hit

امریکا: ڈرونز نے آسمان پر ٹائم میگزین کے کور پیج کی شبیہہ بنادی

واشنگٹن : امریکی ریاست کلیفورنیا میں دو روز قبل جگنو کی طرح  ٹمٹماتے ہوئے ڈرونز نے رات کے وقت آسمان پر ٹائم میگزین کے کور پیج کی شبیہہ بنا کر سب کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا.

America: Drones made the title of the homepage of Times Magazine at the skyتفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کلیفورنیا میں دو روز قبل رات گئے آسمان پر جگنو کی طرح ٹمٹماتے ہوئے سیکڑوں ڈرونز  نے امریکی جریدے ٹائم میگزین کے کور پیج کی شبیہہ بنائی ہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آسمان پر ٹمٹماتے ہوئے ڈرونز  نے ٹائم میگزین کے کور پیج کی شکل اختیار کی تو دیکھنے والے افراد حیرت زدہ ہوگئے اور ٹائم میگزین کے کور کی خوب تصویریں بناتے رہے.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈرونز کے ذریعے آسمان پر کسی جریدے کا کور پیج بنانے کا پہلا موقع ہے، اس سے قبل کبھی ایسا تجربہ نہیں کیا گیا تھا.

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ یہ ٹائم میگزین کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ ڈرونز نے آسمان پر کور پیج کی شبیہہ بنائی ہے.

واضح رہے کہ ٹائم میگزین امریکا کا ممتاز اور معتبر جریدہ ہے، جو گذشتہ دس عشروں سے امریکا میں‌ صحافتی خدمات انجام دے رہا ہے.