counter easy hit

پاکستان میں صحافتی آزادی قابلِ رشک ہے، قطری سفیر

اسلام آباد(نامہ نگارخصوصی) قطر پاکستانی سیاحت سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریگا۔ یہ بات وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز سے قطر کے سفیر شیخ سعود بن عبدالرحمن الثانی نے ملاقات میں کہی ۔ دونوں راہنمائوں نے ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ قطر کے سفیر نے پاکستانی معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ثقافتی لحاظ سے مالامال ملک ہے اور یہاں سیاحت کے پر کشش مقامات ہیں۔ قطری سفیر نے پاکستان میں میڈیا کی آزادی کو سراہا۔ وزیر اطلاعات نے قطر کے سفیر کی پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا خیرمقدم کیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فرازنے کہا کہ پاکستان اور قطر کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان تمام شعبوں میں قطر کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت ملک میں معیاری تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تمام بچوں کو معیاری تعلیم کے حصول کے برابر مواقع فراہم کرنے کے لئے یکساں قومی نصاب ترتیب دینا ہمارا مقصد ہے۔ وزیر اطلاعات نے قطر کی معاشی ترقی کی تعریف کی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website