counter easy hit

آزادی اظہار کسی بھی طرح توہین مذہب یا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کی اجازت نہیں دیتی، پاکستانی مندوب لہ یورپی ملکوں میں قرآن کی توہین کی مذمت

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس ہوا جس میں اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے پاکستان کے مستقل مندوب خلیل ہاشمی نے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں چند یورپی ملکوں میں تسلسل سے قرآن پاک کی بیحرمنتی، جلائے جانے کے واقعات اور مقدس شخصیات اور مذہبی علامات کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید مذمت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے ان تمام ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے تمام مذموم واقعات کے ذمہ داران کا احتساب کیا جائے اور ان کا استثنیٰ ختم کیا جائے۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے آفیشل ٹوئٹر اکائونٹ پرجاری تفصیلات کے مطابق خلیل ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ او آئی سی یہ واضح کرنا چاہتی ہے کہ اسلام ایک امن اور تحمل مزاجی کا دین ہے جو سماجی برابری، باہمی امن واستحکام اور بین المذاہب رواداری کی تعلیمات دیتا ہے۔ انھوں نے قرآن پاک کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ “اللہ تعالیٰ نے انسانوں کو مرد اور عورت کے طور پر پیدا کیا اور ان کے خاندان، قبیلے اور قومیں بنائیں تاکہ وہ ایک دوسرے کو پہچان سکیں۔ انسانوں میں سب سے معزز وہ ہے جو زیادہ پرہیز گار ہے”۔ انھوں نے کہا کہ ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ نے 14سو سال قبل نسل پرستی کیخلاف پیغام دیااور کہا کہ گورکے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں۔ بلکہ فضیلت اسے ہے جو پرہیز گار ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم واشگاف الفاظ میں کسی بھی رنگ، نسل، جنس، قبیلے،رنگ یا مذہب کی بنیاد پر استحصال کی مذمت کرتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ 1٫8بلین مسلمانوں کے جذبات سے آزادی اظہار کے نام پرکھیلنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انھوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم آزادی اظہار کی قائل ہے مگریہ آزادی اظہار کسی بھی طرح سے نفرت انگیز مواد،توہین مذہب ، توہین شخصیات اور شعائر کی توہین جیسے اقدامات کی اجازت نہیں دیتی۔ انھوں نے کہا کہ آئی سی سی پی آر کا آرٹیکل 20 کسی بھی طرح کی قومی، نسل پرستانہ یا مذہبی نفرت کی حمایت کو ممنوعہ قرار دیتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اسی لیے اسلامی تعاون تنظیم متعلقہ ممالک سے کہتی ہے کہ وہ ان واقعات کی روک تھام میں کردار ادا کریں۔

Speaking on behalf of @OIC_OCI
at the #HRC45, Amb @KhalilHashmi
strongly condemned burning of the Holy Quran in some European countries& republication of caricatures denigrating religious personalities and symbols.

@PakUNGeneva
3/3: Echoed #OIC’s call upon relevant countries to ensure accountability of all such reprehensible acts like burning of the Holy Quran& denigration of religious personalities and end impunity for the perpetrators of such acts.

Full text of statement made by Ambassador @KhalilHashmi
on behalf of #OIC countries at the UN Human Rights Council #HRC45 about global resurgence in #Islamophobia:


About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website