counter easy hit

حیرت انگیز آسان گھریلو ٹوٹکہ

Amazingly easy home breaks

گھروں میں کھٹملوں کے بسیرے ہو جائیں تو جان عذاب میں پڑ جاتی ہے، سخت جان کیڑے سے نجات کے لئے طرح طرح کے جتن ناکام ہو جاتے ہیں ، ہزاروں روپے کی ادویات چھڑکنے کا بھی کوئی فائدہ ہوتا نـظر نہیں آتا، آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ مارکیٹ میںاب ’’کھٹمل کش تعویذ‘‘بھی دستیاب ہیں جنہیں بیچنے والے دعویٰ کرتے نـظر آتے ہیں کہ ان کے تعویذ کی بدولت کھٹمل گھروں سے فرار ہو جاتے ہیں اور وہ سر کا عزاب نب جاتے ہیں ۔ان کی وجہ سے گھر میں اتنی بیماریاں جنم لے لیتی ہیں جن کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ باورچی خانے میں ان کی موجودگی کسی آفت سے کم نہیں ۔مگر اب صدیوں پرانے اور جان عذاب میں مبتلا کردینے والے کھٹمل کے مسئلے کا ایک ایسا گھریلو ٹوٹکہ سامنے آیا ہے جس کی بدولت آپ اس مسئلے سے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور یہ نہایت سستا ہونے کے ساتھ ساتھ عام آدمی کیلئے نہایت آسان اور قابل عمل ہے اس کیلئے آپ کو کسی خاص تربیت کی بھی ضرورت نہیں۔اسے تیار کرنے کےلیے آپ کو یہ چیزیں درکار ہوں گی: کھانے کے 2 چمچے واشنگ پاؤڈر (کپڑے دھونے کا پاؤڈر) کھانے کے 2 چمچے جراثیم کش محلول (ڈس انفییکٹینٹ) مثلاً ڈیٹول وغیرہ اور 500 ملی لیٹر (2 گلاس) پینے کا صاف پانی ان تمام چیزوں کو اسپرے گن والی بوتل میں ڈال کر خوب اچھی طرح سے ہلا کر محلول تیار کرکے کھٹملوں پر چھڑک دیں جس کے بعد کھٹمل صرف تین سیکنڈوں میں مر جائیں گے اور اس کی خوشبو سے دوبارہ کھٹمل آنے اور جنم لینے کی کوشش بھی نہیں کریں گے ۔ اگر گھر میں کھٹملوں کی تعداد زیادہ ہو تو اس دوا کو تب تک استعمال کرتے رہیں جب تک کھٹمل مکمل طور پر ختم نہ ہوجائیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website