counter easy hit

چھپ چھپ کر 3 شادیاں کرنے والا شخص، اپنی بیویوں کو غائب ہونے کے لیے کیا بہانہ بتاتا تھا؟ انتہائی حیران کن کہانی

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) سکاٹ لینڈ میں ایک شخص نے چھپ چھپ کر تین شادیاں کیں اور تین گرل فرینڈز کے ساتھ چکر چلائے اور ان تمام خواتین سے 13اولادیں پیدا کر ڈالیں۔ وہ ہر نئی شادی کے لیے جب غائب ہوتا تو ایسا بہانہ بناتا کہ اس کی پہلی بیویوں اور گرل فرینڈز کے لیے مانے بغیر کوئی چارہ نہ رہتا۔ میل آن لائن کے مطابق اس شخص کا نام ولیم ایلن جورڈن ہے جو امریکی شہری تھا اور برطانیہ میں مقیم تھا۔ وہ اپنے ہر نئے شکار کو بتاتا کہ وہ سی آئی اے کا ایجنٹ ہے اور ان دنوں ایک مشن پر برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 5کے ساتھ ڈیوٹی کر رہا ہے۔ وہ ہر بیوی کو اسی خفیہ مشن کا بہانہ بنا کر غائب ہوتا اور کچھ عرصہ دوسری بیویوں اور گرل فرینڈز کے پاس رہ کر واپس آ جاتا۔ ایلن کی تیسری بیوی 55سالہ میری ٹرنر تھامسن نے اپنے شوہر کے ان کرتوتوں پر کتاب لکھی ہے جس میں اس نے بتایا ہے کہ ”میری 2000ءمیں ایلن سے انٹرنیٹ پر ملاقات ہوئی تھی۔ دو ہفتے تک ہماری چیٹنگ چلتی رہی اور پھر ہم نے ملاقات کا فیصلہ کیا۔ پہلی ملاقات میں ہی ایلن نے مجھے شادی کی پیشکش کر دی۔ ایلن سے ملاقات کے تین ماہ بعد میں حاملہ ہو گئی۔ میرے ہاں بیٹی پیدا ہوئی اور دو سال بعد ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی۔ 2006ءمیں مجھے ایک خاتون کی کال آئی اور اس نے مجھے بتایا کہ وہ بھی ایلن کی بیوی ہے۔ تب اس کی دیگر شادیوں اور معاشقوں سے پردہ اٹھنا شروع ہوا۔وہ کسی بھی عورت سے شادی یا تعلق کے فوری بعد اسے حاملہ کر دیتا تھا تاکہ وہ عورت اس کے بچے کی ماں بن جائے اور اسے چھوڑ نہ سکے۔“ رپورٹ کے مطابق ان خواتین نے پولیس کو رپورٹ کے جس پر ایلن کو گرفتار کر لیا گیا اور 2014ءمیں اسے جرم ثابت ہونے پر قید کی سزا سنا کر جیل بھجوا دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website