counter easy hit

کثیر الملکی بحری مشق امن 2021 کا رنگا رنگ آغاز، چین، روس، امریکہ، برطانیہ اورترکی سمیت 45 ممالک کے اعلیٰ عسکری نمائندے شریک، بھارت حیران

اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیر القومی بحری مشق امن۔2021 کے آغاز پر پرچم کشائی کی باوقار اور رنگارنگ تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈکراچی میں منعقد ہوئی جس کے بعدمشق امن21- کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغازکردیا گیا۔پرچم کشائی کی تقریب میں شرکاءکی کثیر تعدادبشمول مشق میں حصہ لینے والے ممالک کے اعلیٰ عسکری نمائندگان،مندوبین،سفراءاور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں نے شرکت کی۔ مشق کی افتتاحی تقریب کے دوران شریک اقوام کے پرچم بیک وقت لہرائے گئے۔تقریب کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔اپنے پیغام میں امیر البحر نے امن مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق امن 21-کے شرکاءکا پُرجوش خیر مقدم کیا۔سربراہ پاک بحریہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ مشق نہ صرف میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے نظریاتی ہم آہنگی کا وسیلہ ہے بلکہ مشق میں شریک مختلف ٹیکنالوجیز کی حامل بحری افواج کے درمیان مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بھی ہے تاکہ یہ افواج متحد ہو کر پائیدار میری ٹائم ماحول کو یقینی بنائیں۔

Aman-2021, Naval Exercises, at, Pakistan, Navy, Dakyard, Karachi, inaugurated

امیر البحر نے عالمی ذمہ داریاں نبھانے کے ساتھ ساتھ بحرِ ہند میں قومی مفادات کے تحفظ کے لیے اُٹھائے گئے ۔پاک بحریہ کے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول اقدام کا ذکر بھی کیا ۔ایڈمرل نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ مشق کے دوران پیدا ہونے والی ہم آہنگی میں مسلسل اضافہ ہو گا اوریہ مشق مشترکہ کاوشوں کے ذریعے علاقائی امن اور مشترکہ خوشحالی کے مقاصد کے حصول کے لیے ہمیں مزید قریب لائے گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل نوید اشرف نے مشق کے شرکاءکو خوش آمدید کہا اور مشق میں پُرجوش شرکت پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ مشق کے اغراض و مقاصد کے حصول کے لیے انہوں نے مشق میں شریک تمام ممالک کے تعاون پر زور دیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ مشق سب کے لیے باہمی طور پرنتیجہ خیز ثابت ہوگی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے بحری افواج کے مابین مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے ضمن میں مشق کی افادیت کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے بحری امن و سلامتی کے لیے پاکستان کے عزم کی حمایت کرتے ہوئے مشق میں حصہ لینے والے ممالک کی شرکت کو سراہا ۔ کمانڈرپاکستان فلیٹ نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں کے ممالک کے پرچموں کا ایک ساتھ لہرانا مشق کے نصب العین ”امن کے لیے متحد“ کی عملی عکاسی کرتا ہے۔یہ مشق امن مشقوں کے سلسلے کی ساتویں مشق ہے جو 11تا16فروری منعقد ہو رہی ہے۔ یہ مشق پاک بحریہ کی بڑی سرگرمیوں میں سے ایک ہے جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے اس مشق کا مقصد علاقائی اور غیر علاقائی بحری افواج کے ساتھ مل کر سمندروں کو مثبت انسانی سرگرمیوں کے لیے محفوظ بنا نا ہے ۔ رواں برس امن مشق میں لگ بھگ 45 ممالک اپنے بحری جہازوں، ایئر کرافٹس، اسپیشل آپریشن فورسز اور کثیر تعداد میں مندوبین کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرزپاک بحریہ کے زیر انتظام 13تا15فروری 2021عالمی میری ٹائم کانفرنس بھی منعقد ہو رہی ہے۔انٹرنیشنل میری ٹائم کانفرنس میں محفوظ اور مستحکم سمندری ماحول میں بلو اکانومی کا فروغ مغربی بحر ہند کا مشترکہ مستقبل کے عنوان پرشہرت یافتہ قومی اور بین الاقوامی سکالرز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے تناظر میں کثیر تعداد میں ممالک کی شرکت پاک بحریہ کا بڑا کارنامہ ہے، مشق کا مقصد خطے کا بحری استحکام اور مشترکہ کارروائی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔مشقوں میں 45 ممالک کے نمائندگان بحری اثاثے، مبصرین اور سینئر افسران کے ساتھ شریک ہیں، کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی ہیں جبکہ 7 دوست ممالک کے معزز مہمان بطور گیسٹ آف آنر شرکت کر رہے ہیں۔

@TeamPakAlpha_ @A_kh_6 @Ayyatkhan15 @miss_lifeline @1bra_hm @ishbaig9 @asjad_ch2 @amwarrior_ @ahtsham5222551 @ramiz_chaudhary @poetryonly11 @IshaButt5858 @InsafistanPK @jingoAlpha @Ishabutt4040 @ishaqbaig181
@irshadK24655216 @Zrbz57 @Ashh_A21 @rafayshr @HeadAlpha_ @HRA_07 @pagal__si @amirsha09946054 @risingstr4 @Malaika__ch @taymii_09 @dankhan576 @sunnymalik58 @yasirAK143 @Sheel_12 @glowingsky2
@atifaliiiiii @NKhansj @SajawalSaleem0 @samiskpti7 @shakalakababy1
@moaxamalii @rizwananjumalfa @rehan_005_ @emgulzaib @Alpha786_ @TaqwaNoorPTI @Ali2shoaib @khurum80

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website