counter easy hit

اللہ اکبر تحریک کے 3 مشتبہ افراد کو انتخابات لڑنے کی اجازت

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے وزارت داخلہ کے تحفظات کا نظرانداز کرتے ہوئے اللہ اکبر تحریک کے 3 امیدواروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ کی جانب سے شبہہ ظاہر کیا گیا تھا کہ اللہ اکبر تحریک سے وابستہ 3 انتخابی امیدوار محمد اشرف، ظفر اقبال اور احسان رانجھا کا نام اقوام متحدہ کی واچ لسٹ میں شامل ہے۔

ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تاہم متعلقہ افراد نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ نام ان کے نام سے مماثلت رکھتے ہیں لیکن ولدیت مختلف ہے۔

سماعت میں وزارت داخلہ کی جانب سے کوئی نمائندہ پیش نہیں ہوا۔

وکیل صفائی نے موقف اختیار کیا کہ ’کل الیکشن ہے، امیدواروں کو آج (منگل) طلب کرنا زیادتی ہے۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کو تحریری جواب سمیت پاسپورٹ اور شناختی کارڈز کی نقول جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 29 اگست تک ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے این اے 149 (ساہیوال) سے محمد اشرف ، پی پی 113 (فیصل آباد) سے ظفر اقبال،پی پی 67 ( منڈی بہاوالدین) سے احسان رانجھا پر شبہہ ظاہر کیا تھا۔