counter easy hit

قصور میں مبینہ پولیس مقابلہ ڈاکو ہلاک

قصور کے علاقے شمس پورہ کےقریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک اور 2فرار ہوگئے۔

Alleged police encounter in Kasur robber killedپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان راہگیر سے موٹرسائیکل،نقدی اورموبائل فون چھین کرفرارہورہےتھے۔ ہلاک ہونے والے مبینہ ڈاکوکی شناخت شیدو کےنام سےہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ہلاک ملزم 35 سے زائدسنگین وارداتوں میں مطلوب تھا۔ علاوہ ازیں میاں چنوں میں ڈاکوؤں اورعلاقہ مکینوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجہ میںعلاقہ مکینوں نے ایک ڈاکوکو زخمی حالت میں پکڑلیاجبکہ دوسرا ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔