counter easy hit

این ٹی ایس میں مبینہ بدعنوانی، چیئرمین نیب کا انکوائری کا حکم

اسلام آباد: کسی ادارے کو طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیب ہر قیمت پر طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرے گی: جسٹس جاوید اقبال کا اعلان

Alleged corruption in the NTS, Chairman NAB inquiry orderاین ٹی ایس میں مبینہ بدعنوانی اور پرچہ آوٹ کر نے کا معاملہ، چیئرمین نیب نے انکوائری کا حکم دے دیا۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا کسی کی بھی طلبہ کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ چئیرمین نیب نے کہا کہ این ٹی ایس کیخلاف متعدد شکایات آئی ہیں، جنہیں یکجا کر کے انکوائری کی جائے، پرچے آؤٹ ہونے سے طلبا و طالبات کی حق تلفی ہوئی۔ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ پرچہ آؤٹ ہونے کے بعد این ٹی ایس دوبارہ پرچہ لینے کی مجاز تھی یا نہیں، نیب طلبہ کے مفادات کا ہرصورت تحفظ کرے گی۔