counter easy hit

علامہ اقبال کا یوم پیدائش، پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے

لاہور: کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات کی بھی مزار پر حاضری، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

Allama Iqbal's birthday, Pak navy staff to handle the duties of guardمصور پاکستان، شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 140 واں یوم ولادت، مزار اقبال پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات اور کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے بھی مزار پر حاضری دی۔

تفصیلات کے مطابق شاعرمشرق علامہ محمد اقبال کا 140واں یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے، مصور پاکستان، قومی شاعر ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لئے، اس سے پہلے گارڈز کے فرائض پنجاب رینجرز کے پاس تھے۔ کموڈور ساجد محمود شہزاد نے پاک نیوی اور رینجرز کے دستوں کا معائنہ کیا۔ ڈی جی رینجرز پنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات اور کور کمانڈر لاہور لیفٹننٹ جنرل عامر ریاض نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔