counter easy hit

علامہ عبدالطیف چستی الازہری کا ویانا ائیر پورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا

ویانا (محمد اکرم باجوہ) ویانا میں پاکستانیوں کی پہلی مذہبی درس گاہ مسجد البلال ویانا میں معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں 24 مئی کی شام سالانہ معراج النبی ۖ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں اداراہ دارلسلام جرمن فرینکفورٹ کے ڈائریکٹر علامہ عبدالطیف چستی الازہری مہمان خصوصی تھے۔

علامہ عبدالطیف چستی الازہری 23 مئی کی شام جرمن سے ویانا تشریف لائے تو ویانا ا یرپورٹ پرمسجد البلال کے صدر الحاج محمد اکرم بٹ ،مسجد البلال کے خطیب اظہر اعباس سیالوی ،مسجد کے خادم باواسید غضنفر علی شاہ ،لالہ محمد رمضان ،حاجی ملک خلیل اعوان،غلام مصطفی نعیمی،مسلم لیگ ن آسٹریا کے صدر چوہدری محمد نواز وڑائچ ،آل پاکستان پریس کلب آسٹریا کے صدر الحاج محمد اکرم باجوہ و دیگر نے علامہ عبدلالطیف چستی الازہری کاشاندار استقبال کیا

انہیں ویانا میں خوش آمدید کہا اور پھول پیش کیے۔ علامہ عبدلالطیف چستی الازہری نے تما م قائدین کا ان کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ اسی شام مسجد البلال کے خطیب اظہر عباس سیالوی نے علامہ عبدلالطیف چستی الازہری کے اعزاز میں اپنی رہائیش گاہ بائیس ڈسڑکٹ میں ایک پُرتکلف اعشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مندرجہ بالا شخصیات نے بھی شرکت کی۔

Allama Abdul Latif Chishti Azhari Vienna Airport Welcoming

Allama Abdul Latif Chishti Azhari Vienna Airport Welcoming