counter easy hit

اللہ نے تمام کائنات اور جنت کو رسول اللہ کی خاطر تخلیق کیا، پیر محمد طیب الرحمن قادری

Pir Tayyab u Rehman Qadri

Pir Tayyab u Rehman Qadri

برمنگھم (ایس ایم عرفان طاہر سے) اللہ رب العزت نے تمام کائنات اور جنت کو رسول اللہ کی خاطر تخلیق کیا ، یا رسول اللہ کا نعرہ لگانے اور میلاد منانے والے دہشتگردی اور انتہا پسندی سے پاک جبکہ اس نعرے اور نام کی مخالفت کرنے والی ہی درحقیقت مجرم اور فسادی ہیں ، نبی آخرالزماں سے محبت و عقیدت کا تقاضا ہے کہ اپنی آنے والی نسلوں میں قرآن و سنت اور اسوہ حسنہ کی تعلیما ت کو عام کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار سربراہ قادریہ ٹرسٹ مسجد و کمیونٹی ایجوکیشن سنٹر برطانیہ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے یہاں قادریہ ٹرسٹ میں سالانہ میلا د مصطفےٰ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ کانفرنس کی صدارت مفتی اعظم برطانیہ محمد گل رحمن قادری نے کی اس موقع پر پیر طریقت خواجہ محمد نقیب الرحمن اور صاحبزادہ محمد حسان حسیب الرحمن بطور مہمان خصوصی جلو ہ فروز ہوئے۔

جبکہ اس موقع پر مفتی عبد الرسول منصور الا زہری ، چیئرمین برٹش مسلم فورم برطانیہ پیرذادہ امداد حسین چشتی ، صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین صدیقی خلیفہ مجاز آستا نہ عالیہ نیریا ں شریف آزادکشمیر ، علامہ سید محمد ظفر اللہ شاہ حضرت سلطان با ہو ٹرسٹ برطانیہ ، صاحبزادہ پیر سید لخت حسنین شاہ چیئرمین مسلم ہینڈز برطانیہ ، مولانا محمد بوستان قادری ، مولانا محمد نصیر اللہ نقشبندی ، سید اکرام اکبر شاہ بخاری ، سید محمد عرفان شاہ دیوان حضوری ، حاجی محمد رمضان ، قاری محمد سلیم نقشبندی ، مولانا غفور احمد چشتی ، پیر سید تنویر حسین شاہ ، حافظ محمد سعید احمد مکی ، مولانا خلیل احمد حقانی ، مولانا محمد حنیف حسینی ، حافظ محمد قاسم صدیق چشتی ، محمد ثاقب جاوید حسیبی ، مولانا عبد المجید قادری ،علامہ زین ہود ،راجہ محمد اشتیاق ،راجہ حق نواز جانباز ، نائب حسین مغل ، شہزاد اقبال ، قاری تنویر اقبال قادری ، اشتیاق احمد ، عبد المنان ، حاجی منیر حسین ،قاری محمد الطاف ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ٹونی کینڈی ، کونسلر محمد عظیم اور دیگر بھی موجود تھے۔ صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری نے کہاکہ عشق مصطفی صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم ہی وہ کنجی ہے جس سے اقوام عالم میں امن و سکون اور مواخات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ میلا د مصطفی صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کسی ایک دن یا رات پر محیط نہیں بلکہ ہماری پوری زندگیوں میں اہمیت و حیثیت کا حامل ہے۔ پیر محمد نقیب الرحمن زیب سجادہ نشین آستانہ عالیہ عید گا ہ شریف نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم سے محبت و عقید ت ہی ہما ری فلاح و نجات کا زریعہ ہے۔ صاحبزادہ حسان حسیب الرحمن نے کہاکہ حضرت آدم کی توبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کے صدقے قبول ہوئی آج بھی اگر رسول اللہ کے اسوہ حسنہ کو اپنا لیا جا ئے تو تمام مسائل اور مصائب سے با آسانی چھٹکا را حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پیرذادہ امداد حسین چشتی نے کہاکہ برطانوی مسلم کمیونٹی کو اپنے بچوں کو دینی تعلیم سے مزین کرنا ہو گا ورنہ کچھ سالوں بعد مساجد اور مدارس آباد کرنے والے اور دین کی خدمت کرنے والے میسر نہ ہو نگے۔

مفتی عبد الرسول منصور الا زہری نے کہاکہ اللہ کے نظام قدرت اور حکمت سے یہ کائنا ت چل رہی ہے لیکن وجہ کائنا ت رسول اللہ صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم کی ذات پاک ہے ۔صاحبزادہ پیر محمد ظہیر الدین صدیقی نے کہاکہ محافل رسول صلی اللہ علیہ واآلہ وسلم مومنین کے لیے بخشش و مغفرت کا زریعہ ہیں۔ کا نفرنس سے قاری محمد سلیم نقشبندی ، پیر سید لخت حسنین شاہ ، علامہ خلیل احمد حقانی ، مولانا غفور احمد چشتی ،سید ظفر اللہ شاہ ، کونسلر محمد عظیم ، کونسلر عنصر علی خان، کونسلر ٹونی کینڈی ، راجہ محمد شتیاق ، مولانا نصیر اللہ نقشبندی، مولانا محمد حنیف حسنی اور دیگر نے بھی خطاب کیا کانفرنس کے اختتام پر رسول اللہ ۖ کے میلاد کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء کانفرنس میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔