counter easy hit

ساری کہانی سامنے آ گئی

لاہور (ویب ڈیسک )اطلاعات کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے لاہور میں جس طرح شٹل ڈپلومیسی کی، اس سے محسوس ہوتا ہے کہ پنجاب کے حکومتی ایوانوں میں کوئی زلزلہ ضرور تھا۔ فردوس عاشق اعوان نے پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ تفصیلی ملاقاتیں کیں، ان کی لاہور میں موجودگی نامور صحافی ایثار رانا اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔ کے دوران ہی پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی میں واشگاف انداز میں وزیراعلیٰ بزدار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ گو فردوس عاشق اعوان کے روزنامہ پاکستان کے دفاتر کے دورہ کے دوران برملا انداز میں یہ بات کہی کہ وزیراعلیٰ بزدار پر کپتان عمران خان کو مکمل اعتماد ہے۔ تاہم لاہور میں صبح سے شام تک جاری رہنے والی سیاسی سرگرمیاں اس بات کی نفی کرتی نظر آئیں۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ بزدار کو مکمل اعتماد حاصل تھا تو پارلیمانی پارٹی نے اتنی عجلت میں قرارداد پاس کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ باوثوق سیاسی ذرائع کا کہنا یہ ہے کہ فردوس عاشق اعوان دراصل اس آگ کو ٹھنڈا کرنے آئی تھیں، جو سابق وزیر داخلہ چودھری نثار کو وزیراعلیٰ بنائے جانے کی خبروں سے لگی تھی۔ گورنر چودھری محمد سرور کا جہانگیر ترین کے خلاف بیان ایک طرح کا اعلان بغاوت ہی تھا اور یہ بغاوت جہانگیر ترین کے خلاف نہیں تھی، فردوس عاشق اعوان کے کامیاب سیاسی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ بزدار، گورنر چودھری محمد سرور کو وزیراعظم عمران خان کا پیغام پہنچایا۔ چودھری سرور کا غصہ ٹھنڈا کیا۔ سپیکر پرویز الٰہی کو ہتھ ہولا رکھنے کا مشورہ دیا اور سابق سینئر علیم خان کو ان کی جلد رہائی کے حوالے سے خوشخبری بھی سنائی۔ آپ آنے والے چند دنوں میں پنجاب کے محکمہ اطلاعات میں واضح تبدیلیاں دیکھیں گے۔ میڈیا پر وزیراعلیٰ بزدار اور پنجاب حکومت کے کارناموں کے قصے شروع ہونے والے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website