counter easy hit

ایک ہی دن میں وزیر اعظم عمران خان کے اقدا مات نے سرمایہ کاروں کو مالامال کر دیا ، پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے ثمرات ملنا شروع ہو گئے ہیں۔جہاں ایک طرف عمران خان کے دورہ سعودی عرب کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان رک گئی ہے وہیں سٹاک مارکیٹ میں بھی زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔کاروبار کے آغاز پر 1100پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا،
100 انڈیکس 38 ہزار 930 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔حصص کی مالیت میں 120روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جب کہ سٹاک مارکیٹ میں مزید تیزی کی توقع کی جا رہی ہے۔میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے پاکستان کے لیے امدادی پیکج کے بعد بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے 2 روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران بڑی کامیابی حاصل کر تھی۔وزیراعظم عمران خان اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سرکاری اعلامیہ جاری کیا گیا۔وزیراعظم سعودی عرب کیساتھ تین سالہ مدت کے متعدد معاہدے کرنے میں کامیاب ہوگئے ۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تین سال کی مدت کیلئے متعدد اقتصادی معاہدے طے پا گئے ۔ سعودی عرب نے پاکستان کے اکاؤنٹس میں تین ارب ڈالر رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب پاکستان کی ادائیگیوں میں توازن رکھنے کیلئے 3 ارب ڈالرز دے گا۔ پاکستان کےاکاؤنٹس میں 3 ارب ڈالرز رکھنے کے معاہدے پر وزیرخزانہ اسد عمراور سعودی ہم منصب نے دستخط کیے۔سعودی عرب نے پاکستان کو ایک سال کیلیے 3 ارب ڈالرز کا تیل ادھار پر بھی دینے کا فیصلہ کیا ۔ سعودی عرب ایک سال کیلئے موخر ادائیگیوں پر پاکستان کو ادھارتیل دے گا۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پا جانے والے اقتصادی معاہدے تین سال کیلئے ہوں گے۔ سعودی عرب کا 12 ارب ڈالر کا پیکج پاکستانی معیشت کو پٹڑی پر لے آئے گا 12 ارب ڈالر کا فائد ملنے پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ٹھہراو، ڈالر کی قیمت میں کمی سمیت مہنگائی کا زور ٹوٹے گا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔