counter easy hit

آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس وٹفورڈ برطانیہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

لیوٹن برطانیہ : آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس وٹفورڈ برطانیہ کی جانب سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں وائس چیئر مین شفقت اقبال ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین ،نائب صدر ریاست بھٹی ، چیف آرگنائزر داؤد ملک ،بوبی امجد امین اورنگزیب ، ظہیر احمد اور پرویز نے شرکت کی۔ میٹنگ کے شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی جس کے ہاتھ ہزاروں مسلمانوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اوراس کے کہنے پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں کی برطانیہ آمد پر کشمیریوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیاہے۔

اس لئے مسلم کانفرنس وٹفورڈ وبر طانیہ کی ایم سی برطانیہ کی قیادت کے ساتھ ملکر کر دیگر برانچز کے تمام کارکنان کو اس احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کے لئے دعوت دیتے ہیں کہ نریندرا مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ میںبھرپور شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ ١٣ نومبربھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی برطانیہ آمد پر احتجاجی مظاہرہ میں شامل ہو کر اقوام عالم کوہزاروں مسلمانوں کے قاتل نریندر ا مودی کو عالمی دہشتگرد ثابت کریں گے اور کشمیر پر غاصبانہ قبضہ اور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو آئے روزجارحیت اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے کی طرف توجہ دلائیں گے۔

ہزاوروں کی تعداد میں کشمیر ی احتجاجی مظاہرہ میں شرکت کر کے دنیا کے سامنے نریندر ا مودی اور نام نہاد سب سے بڑے جمہوری ملک بھارت کا مکرو چہرہ بے نقاب کریں گے۔ بھارت وزیر اعظم مودی بھارتی مسلمانوں اور کشمیر یوں پر تشدداور شہید کر کے اپنے مضموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتا کشمیری اپنے بنیادی مؤقف سے دستبردار نہیں ہونگے ۔کشمیر یوںنے لاکھوں قربانیاں اپنے شہداء کے خون کا سودا کرنے کے لئے نہیں دیں بلکہ اپنی آزادی کے حصول کی خاطر دی ہیں اور دیتے رہیں گے ۔ ہم شہدا ء کا خون کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔

Muslim Conference Watford UK

Muslim Conference Watford UK