counter easy hit

عالیہ بھٹ کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

عالیہ بھٹ کے مداح پاگل ہوگئے ہیں جب عالیہ بھٹ کی ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل ہوئی ، جس اداکارہ نے خود اپنے انسٹا میں لگایا تھا، بالی ووڈ کی حسین و معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی قریبی دوست کے سنگیت میں شرکت کی جہاں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، عالیہ آج کل اپنی دوست ’دیویکا ادوانی‘ کی شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں جس کی تصویریں اور ویڈیوز انہوں نے انسٹا گرام پر بھی شئیر کی ہیں، عالیہ نے سنگیت میں خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا اور ساتھ ہی اپنی سہیلیوں کے ساتھ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا جسے دیکھ کر ان کے مداحوں نے خوب پسندیدگی کا اظہار کیا ان تقریبات میں عالیہ نے گہرے نیلے رنگ کی ساڑھی اور ہلکے پیلے اور فیروزی رنگ کا لہنگا بھی زیب تن کیا جس میں وہ بہت پُرکشش دکھائی دے رہی ہیں