counter easy hit

علی ظفر کا رونا تو مردانہ آنسوؤں کی پہلی قسط نکلا ، اصل کہانی کیا ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) گلوکارہ میشا شفیع کی وکیل نگہت داد نے گلوکار و علی ظفر کے رونے پر طنز کے تیر چلاتے ہوئے کہا کہ علی ظفر کا رونا ’’مردانہ آنسوں کی قسط‘‘ ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں میشا کی وکیل نگہت داد نے کہا کہ متاثرہ خواتین انٹرویو میں جذباتی ہوجائیں تو انہیں ذہنی بیمار یا عورت کارڈ استعمال کرنے کا طعنہ ملتا ہے۔میشا شفیع کی وکیل نے سوال اٹھایا کہ جنسی ہراسانی کا شکار افراد کو صفائی میں ایک لفظ کہنے کی اجازت نہیں، کیا خوب انصاف ہے کہ ملزم کے پاس میڈیا پر آنے کی آزادی ہے اور متاثرہ شخص پر عدالت کی جانب سے بولنے پر پابندی ہے۔یاد رہے کہ لاہور کی محتسب عدالت نے میشا شفیع کی جانب سے علی ظفر پر لگائے جانے والے ہراسانی کے الزامات کا کیس تکنیکی بنیادوں پر خارج کردیا تھا۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website