لاہور: ذرائع کا کہنا ہے کہ میشا شفیع کے الزامات کے بعد علی ظفر کو میوزیکل شو پیپسی بیٹل آف بینڈ کے ججز پینل سے ہٹا دیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اب علی ظفر کی بجائے سٹنگز اس بیٹل آف بینڈز میں ججز کے فرائض سر انجام دیں گے۔ تاہم اس حوالے سے ابھی تک پیپسی کی جانب سے آفیشل سٹیٹ منٹ سامنے نہیں آئی ہے۔









