counter easy hit

علی ظفر نے بھارت میں دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ ایوارڈ اپنے نام کر لیا

Ali Zafar

Ali Zafar

ممبئی (جیوڈیسک) پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر نے بھارت میں “دی موسٹ اسٹائلش امپورٹ” ایوارڈ اپنے نام کرا لیا۔

ممبئی میں بھارتی روزنامے ہندوستان ٹائمز کے بینر تلے ہونے والے فلم انڈسٹری میں گزشتہ سال کے دوران خوش لباس اور اسٹائلش فنکاروں کے لئے ایوارڈز کی تقریب ہوئی۔ تقریب میں پاکستانی گلوکار اور اداکار علی ظفر کو ’’دی موسٹ اسٹائلشٹ امپورٹ‘‘ ایوارڈ کا حقدار قرار دیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق علی ظفر گلوکاری اور اداکاری کے علاوہ خوش لباسی میں بھی بہت آگے ہیں جس کے باعث بھارت میں وہ بہت مقبول ہیں اور ان کے مداح ان کے اسٹائل کو اپناتے بھی ہیں۔

ایشوریا رائے کو سال کا ’’موسٹ اسٹائلش گلوبل آئکون فیمیل‘‘ جب کہ عرفان خان کو ’’موسٹ اسٹائلش گلوبل آئکون میل‘‘ کا ایوارڈ ملا۔ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے’’موسٹ اسٹائلش کپل‘‘ جب کہ سونم کپور نے ’’موسٹ اسٹائلش بالی ووڈ ایکٹریس‘‘ اور دیپیکا پڈوکون نے ’’وومن آف سبسسٹینس‘‘ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔