counter easy hit

گلوکار علی ظفر پر ہراسگی کیس میں نیا موڑ۔۔۔ سر عام پھانسی مانگ لی گئی

کراچی (نیوز ڈیسک ) گلوکار و اداکار علی ظفر پر ہراسگی کا جھوٹا الزام عائد کرنے والی لڑکی صوفیا نے سرعام معافی مانگ لی ہے۔ صوفیا نے کہا ہے کہ اس نے علی ظفر پر جھوٹا الزام لگایا تاہم وہ اب ان سے معافی مانگتی ہے، اس نے کہا کہ اسے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا تھا۔ ٹویٹر صارف صوفیا نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے علی ظفر سے سرعام معافی مانگ لی ہے۔کا اپنے اعترافی بیان میں کہنا تھا کہ مجھے ایک لڑکی کی جانب سے گمراہ کیا گیا ۔ یاد رہے کہ صوفیا نامی خاتون نے گزشتہ برس میشاء شفیع کے ٹویٹ کے چند گھنٹے بعد ہی علی ظفر پر امریکہ میں ایک خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس الزام کی تردید اس وقت شوکت خانم کی نمائندہ نے کی تھی جو کہ علی کے ساتھ امریکہ میں ہپستال کے اس فنڈ ریزنگ تقریب میں موجود تھیں۔اس تردید کے بعد صوفیا نے اپنا ٹویٹر اکاونٹ ڈی ایکٹویٹ کر دیا تھا۔ گزشتہ روز صوفیا نے اپنا ٹویٹڑ اکاونٹ دوبارہ بحال کر کے علی ظفر سے معافی مانگ لی ہے۔ دوسری جانب گلوکارہ میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیان عدالتی جنگ شدت اختیار کرگئی ہے۔ میشا شفیع نے علی ظفر پر 200 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیاہے۔گلوکارہ میشا شفیع نے درخواست میں موف اختیار کیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف جھوٹے الزامات لگائے، ادکار علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے شہرت کو نقصان پہنچا، علی ظفر نے کہا کہ میشا نے کینڈین نیشنیلٹی حاصل کرنے کے لیے جھوٹا الزام عائد کیا۔درخواست میں مزید کہا گیا کہ علی ظفر نے میڈیا پر بیان دیا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، الزام لگایا کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی، علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ علی ظفر کو 200 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

ALI ZAFAR, HARRASEMENT, CASE, NEW, TURN, DEATH, SENTENCE, FOR, ALI ZAFAR, DEMANDED

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website