counter easy hit

علی رضا عابدی قتل:یہ خاتون افسر بھی تفتیشی ٹیم میں شامل،

کراچی (ویب ڈیسک ) ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کیس کی تفتیش کے لیے 7 رکنی ٹیم بنا دی گئی ہے ، ٹیم میں ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز کو بھی شامل کیا گیا ہے ۔ علی رضا عابدی قتل کیس کی تفتیش کے لیے7رکنی ٹیم کی سربراہی ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کریں گے ، جبکہ ٹیم میں ایس پی کلفٹن سوہائے عزیز اورطارق دھاریجو بھی شامل ہیں ۔ علی رضا عابدی قتل ، سوہائے عزیز تفتیشی ٹیم میں شامل اس کے علاوہ ٹیم کے دیگر ارکان میں مختیار احمد خاصخیلی ، راجہ اظہر محمود ، انسپکٹر اسد اللہ منگی اور انسپکٹر چوہدری امانت کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ واقعے سے متعلق ایک نئی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور سابق ایم این اے علی رضا عابدی کی گاڑی کا تعاقب کرتے نظر آرہے ہیں ۔ دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی علی رضا عابدی کے قتل کا مقدمہ گزری تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جس میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں ۔