counter easy hit

الحاج شیخ عبدالخلیل کا خاندان ضلع گجرات میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے,چوہدری عمران اشرف

sh kalailلالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) الحاج شیخ عبدالخلیل کا خاندان ضلع گجرات میں ایک رول ماڈل کی حیثیت رکھتاہے ،الحاج شیخ عبدالخلیل سابق وائس چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ سے لے کر ان کے بیٹوں شیخ طارق خلیل ناروے،شیخ خالدمحمودبرادران عوامی وسماجی خدمات میں اپناکوئی ثانی نہیں رکھتے،میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ کی وائس چیئرمین شپ کیلئے جتنے موزوں امیدوارشیخ خالدمحمودہیں اتناکوئی اورامیدوارنہیں ہے ،ان خیالات کا اظہارممتازسماجی وسیاسی شخصیت چوہدری عمران اشرف پسوال گجرنے ایک بیان میں کیا،انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت اور کائرہ برادران عوامی رائے کا اخترام کرتے ہوئے لالہ موسیٰ شہرکے بہترین مفادمیں شیخ خالدمحمودکو بطورامیدواروائس چیئرمین نامزدکریں ۔