counter easy hit

المدثر ٹرسٹ یتیم اوربے سہارا بچوں کیلئے امید کی روشن کرن، سید مدثر شاہ صاحب کا عظیم منصوبہ اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کامنتظر ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

المدثر ٹرسٹ یتیم اوربے سہارا بچوں کیلئے امید کی روشن کرن، سید مدثر شاہ صاحب کا عظیم منصوبہ اوورسیز کمیونٹی کی بھرپور حوصلہ افزائی کامنتظر ہے، چوہدری عبدالرحمن تارڑ

پیرس؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) اورسیز یونٹی فورم کے جنرل سیکرٹری چوہدری عبدالرحمان تارڑ نے المدثر ٹرسٹ کے سی ای او سید مدثر حسین شاہ صاحب کے فلاحی منصوبے المدثر ٹرسٹ کے تحت سپیشل بچوں اور بیمارولاغر ضرورتمندوں کیلیے مستقل بنیادوں پرسہولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ عظیم فلاحی منصوبہ ہے جو کسی بھی محب وطن فرد کے عظیم جزبے کی عکاسی کرتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ المدثر ٹرسٹ نے اِن یتیم بچوں کا سہارا بننے کے لئے خود کو صرف تعلیم،خوراک، صحت اور دیگر ضروریات تک ہی محدود نہیں رکھا بلکہ ایک مشکل لیکن اہم کام اِن یتیم بچوں کی کردار سازی کا بیڑا بھی اٹھایا ہے۔ بچوں کی کردار سازی کے اِس مربوط نظام کو4  جس میں تعلیمی سرگرمیاں ، جسمانی سرگرمیاں ، اخلاقی سرگرمیاں اور معاشرتی سرگرمیاں شامل ہیں تشکیل دیا گیا ہے ۔ جس سے ان بے سہارا بچوں میں احساس محرومی کم کرنے میں مدد مل رہی ہے اور بچوں میں خود اعتمادی پیدا ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کیئے تمام اوورسیز کمیونٹی کو بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے   اس سے آگاہی کیلئے  21 جولائی کو ذائقہ ریسٹورنٹ میں ایک چیریٹی ڈنر کا اہتمام کیا گیا ہے تمام کمیونٹی کے افراد سے اپیل ہے کہ وہ اس میں جوق درجوق شرکت کریں تاکہ خدمت خلق کا یہ سفر جاری و ساری رہے اور ننھے فرشتوں کی آنکھوں میں جگمانے والی امید کی کرن  مرجھانے نہ پائے بلکہ زیادہ روشنی کی طرف سفر کرسکے۔

کیونکہ آج کا یتیم کل کا جوان ہوگا تو ایک طاقتور اورمحروومیوں سے ناآشنا معاشرے کا اہم حصہ بنے گا مگر یہ حقیقت ہے کہ بچپن میں بچہ جن محرومیوں اور احساس کمتری کا شکار ہوتا ہے اُس کا ازالہ ممکن نہیں ہوتا اور یہ محرومیاں اُس بچے کے مستقبل پربری طرح اثر انداز ہوتی ہیں۔ اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ یتیم بچہ ،جو ملک و قوم کا وارث بننے جا رہا ہے، اِسے زیادہ سے زیادہ شفقت و محبت سے نوازیں

مسلم معاشرے میں یتیم کا مرتبہ اور مقام کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اِسلام نے جن اعمال کو بہت واضح طور پر صالح اعمال قرار دیا ہے ان میں یتیمو ں اور مسکینوںکی مدد کو ترجیح دی گئی ہے۔
قران پاک میں ارشاد ہے کہ:’’اللہ تمھیں ہدایت کرتا ہے کہ یتیموں کے ساتھ انصاف پر قائم رہو اور جو بھلائی تم کرو گے وہ اللہ کے علم سے چھپی نہ رہ سکے گی۔‘‘(النساء ۔۱۲۷)

al muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq juttal muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq jutt, &, Ch. abdur rahman tarrar

al muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq juttal muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq juttal muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq juttal muddasir Welfare, Trust, manages, great, services, says, ch ashfaq jutt

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website