counter easy hit

اعتزاز احسن نے ایف آئی اے سے مدد کی اپیل کر دی

Aitzaz Ahsan appealed to the FIA ​​for help

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے اپنے نام سے بنے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی شکایت کرتے ہوئے ایف آئی سے درخواست کی ہے کہ جعلی اکاؤنٹ کو بلاک کیا جائے۔تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے حکام نے تصدیق کی ہے کہ اعتزاز احسن نے جعلی ٹویٹر اکاؤنٹ کی شکایت کی ہے، پی پی رہنما کی جانب سے درخواست دی گئی ہے کہ جعلی ٹویٹراکاؤنٹ بلاک کیا جائے۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ٹویٹر انتظامیہ بند ٹویٹر اکاؤنٹ کا ڈیتا نہیں دیتی، ٹویٹر اور فیس بک انتظامیہ اپنی مرضی کا ڈیٹا دیتے ہیں۔پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ان کے نام پر مختلف ٹویٹر اکاؤنٹس بنائے گئے ہیں، جو ان کے لیے پریشانی کا باعث ہیں۔واضح رہے کہ دو دن قبل بھارتی حکومت نے ٹویٹر انتظامیہ کو وفاقی وزیر مراد سعید کا اکاؤنٹ بند کرنے کی درخواست دی تھی، مراد سعید نے مقبوضہ وادی کے بد ترین حالات پر ٹویٹ کیا تھا۔دو دن قبل مسئلہ کشمیر اور بھارتی فوج کی جانب سے کشمیریوں پر مظالم کے خلاف آواز اٹھانے پر ٹویٹر انتظامیہ نے صدر پاکستان عارف علوی کو بھی نوٹس بھیج دیا تھا، شیریں مزاری کا کہنا تھا ٹویٹر بد معاش مودی کا ترجمان بننے کے چکر میں حدیں عبور کر گیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین شبر زیدی نے واضح کیا ہےکہ 50 ہزار کی خریداری پر شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔کراچی میں مینجمنٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے کہا کہ انکم ٹیکس فائلر کی تعداد 25 لاکھ سے بڑھ گئی ہے، انکم ٹیکس گوشوارے داخل کرنے کا مرحلہ مزید آسان کررہے ہیں، سیلز ٹیکس گوشوارے کی مانٹیرنگ کیلئے سافٹ ویئر لانچ کردیاہے، سیلز ٹیکس سافٹ ویر ٹیکس دہندگان پر عائد سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا تعین کرے گا۔انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں مرکزی سسٹم آجائے کہ کتنا پیسہ منتقل ہورہا ہے، ہم نے دکانداروں کوسمجھایا ہے، دو علیحدہ اسکیم دی ہیں، قومی شناختی کارڈ کی شرط موجود ہے لیکن کارروائی ستمبر تک روک دی ہے۔چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھاکہ ٹیکس ادا کرنے والے کو فارن کرنسی اکاؤنٹ کھولنے کی اجازت ہے، ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز، انجینئر اور تعلیمی اداروں کو نوٹس بھیجے ہیں، جو بھی سیکٹر آمدنی کرتا ہے، اسے ٹیکس دینا ہوگا، بڑی تعداد میں ریسٹورنٹس کو ٹیکس ادا کرنے کا پابند کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادا کرنے والے شہریوں کوپیسوں کی منقلی میں سہولت ہونی چاہیے، سیلز ٹیکس ادا کرنے والے صارف پکی رسید حاصل کریں، سیلزٹیکس بنیادی طور پر سرکاری رقم ہوتی ہے، ذاتی رائے ہے ٹیکس ادا کرکے بیرون ملک جانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں۔شبر زیدی نے مزید کہا کہ بے نامی اثاثے ڈھونڈنا آسان نہیں ہے، وہی بے نامی اثاثے سامنے آئے جو عدالت کے ذریعے سامنے آئے، بے نامی اثاثوں پر کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی، ان کی تلاش کیلئے وزیراعظم نے بھی سخت احکامات دیے ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website