counter easy hit

ایشوریہ، دیپیکا اورسوناکشی کے بعد اب ودیہ بالن بھی رجنی کانت کے ساتھ عشق لڑائیں گی

Vidya Balan And Rajini kanth

Vidya Balan And Rajini kanth

ممبئی : ایشوریہ رائے، دیپیکا پڈوکون اور سوناکشی سنہا کے بعد اب بالی ووڈ کی اولالا گرل ودیا بالن بھی بڑی اسکرین پر رجنی کانت کے ساتھ عژق لڑاتی نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف تمل ہدایت کار پی اے رجنیتھ نئی فلم بنارہے ہیں جس میں مرکزی کردار لیجنڈ اداکاررجنی کانت نبھائیں گے جب کہ ان کے مد مقابل بالی ووڈ کی او لالا گرل ودیا بالن ہیروئن کا کردارادا کریں گی۔ کروڑوں روپے کے بجٹ سے بننے والی اس فلم کو تمل کے علاوہ ہندی زبان میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 64 سالہ رجنی کانت جنوبی بھارت میں کسی بھی فلم کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے ہیں، ودیا بالن سے قبل ایشوریہ رائے، دیپیکا پدوکون اور سوناکشی سنہا بھی ان کے ہمراہ جلوے بکھیر چکی ہیں۔