counter easy hit

غلط دستاویزات پرغیرملکی خاتون کو پاکستان لانے والی ائیرلائن پر بھاری جرمانہ

air-line-scandal

air-line-scandal

لاہور: (یس کرائم نیوز)فلپائنی خاتون کو ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان لانے والی غیر ملکی ائیرلائن پر 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

یس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈبل انٹری ویزے پر تیسری بار پاکستان داخل ہونے کی کوشش میں فلپائنی خاتون کو حراست میں لینے کے بعد ڈی پورٹ کردیا جب کہ خاتون کو پاکستان لانے والی ائیرلائن کو 5 لاکھ روپے جرمانے کا نوٹس بھی بھجوا دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق فلپائن کی رہائشی خاتون ملانی ڈیلوس ڈبل انٹری ویزے پر پہلے بھی 2 بار پاکستان آچکی ہے اور اسی ویزے پر تیسری بار بھی پاکستان آنے کی کوشش میں گرفتار ہو گئی، خاتون کو ویزہ ختم ہونے کے باوجود پاکستان لانے والی امارات ایئر لائنز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے جرمانہ بھی عائد کر دیا گیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website