counter easy hit

بڈھ بیر فضائیہ کیمپ پر حملے میں ہلاک 5 دہشت گردوں کی شناخت ہوگئی

Terrorist

Terrorist

پشاور (جیوڈیسک) پاک فضائیہ کے بڈھ بیر کیمپ پر دہشت گرد حملے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ کارخیبر ایجنسی اور نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل اور ایف آر پشاور تک پھیلا دیاگیا ہے۔ حملہ آوروں میں سے پانچ کی شناخت ہوگئی ہے۔

18 ستمبر کی صبح پاک فضائی کے بڈھ بیرکیمپ پشاور پر دہشت گرد حملے کی حساس ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔ محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق کیمپ سے چودہ دہشت گرد وں کی لاشیں ملی ہیں۔ جن کے جسمانی اعضاء کے نمونے ڈی این اے ٹیسٹ کےلئے فارنزک لیب بھجوادیئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تفتیش کا دائرہ کارخیبر ایجنسی اور نیم قبائلی علاقہ درہ آدم خیل اور ایف آر پشاور تک پھیلا دیاگیا ہے۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق چودہ میں سے 5 حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے۔ ا ن میں عدنان، ابراہیم اور سراج الدین کا تعلق خیبر ایجنسی سے ہے۔ جبکہ محمد اسحاق اور ربنواز کا تعلق سوات سے ہے۔

دوسری جانب متھرا اور ناصر باغ کے علاقوں میں سکیورٹی فورسز کے ہمراہ سرچ آپریشن میں پولیس نے 68 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے۔ جبکہ حملے کے 22 زخمی تاحال سی ایم ایچ پشاور میں زیر علاج ہیں۔