counter easy hit

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علموں کے لئے ریجنل کیمپس راولپنڈی میں ھیلپ ڈیسک کا آغاز ۔۔

راولپنڈی؛ (پریس ریلیز ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی سید ضیاء الحسنین نے کہا ہے کہ طلباء وطالبات کے لیے سٹوڈنٹس سپورٹ سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کی ہدایت پر تمام ریجن میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے طالب علموں کے لیے یہ سہولت آن لائن بھی حاصل رہے گی جبکہ راولپنڈی ریجن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ریجنل کیمپس میں باقاعدہ طور پر ہیلپ ڈیسک قائم کردیا گیا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر راولپنڈی نے بتایاکہ ھیلپ لائن 0518480860 اور 0518480863 پر بھی رابطہ کر کے طلبہ راہنمائی حاصل کر سکیں گے جبکہ ای میل sc_rawalpindi@aiou.edu.pk
اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے بھی رابطہ کر کے راہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے انہوں نے بتایا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں خزاں 2020 کے داخلے میٹرک تا پی ایچ ڈی کیلئے داخلے جاری ہیں جس کے لیے شیڈول جاری کیاجاچکاہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website