counter easy hit

نئی تاریخ رقم ، پاکستان نے امریکہ کو امداد بھجوادی,کیا سامان بھیجا گیااور امریکی وزیر خارجہ نے کیا ردعمل دیا؟ بڑی خبرآگئی

اسلام آباد(یس اردو نیوز) کرونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ امریکہ کو پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے طور پر طبی امداد روانہ کی گئی ہے جسے امریکہ کے ہنگامی حالات کے حکام نے وصول کیا۔تفصیلات کے مطابق امریکا کو ایک لاکھ فیس ماسک اور 25ہزار کور آل بھجوائے گئے ہیں ۔پاکستان کی ایئرفورس کا خصوصی سی ون تھرٹی طیارہ امدادی سامان لےکر میری لینڈ کے اینڈریو ایئر فورس بیس پر پہنچا ہے۔ واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے نے بھی حفاظتی سامان پہنچنے پر ایک بیان جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان نے امریکی فوج کے لیے کرونا وائرس کے بچاؤ کے لباس اور سرجیکل ماسک ارسال کیے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان سمیت سفارتِ خانے کے دیگر اعلیٰ حکام جب کہ امریکہ کے قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری برائے دفاع اینڈ انڈو پیسیفک سیکیورٹی افئیرز ڈیوڈ ہیلوے سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے اسے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان دیرینہ اور قریبی تعاون کا مظہر قرار دیا ہے۔ انہوں نے پاکستان اور امریکہ کے عوام اور مسلح افواج کے دیرینہ اور تاریخی تعلقات کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ اسد مجید کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی افواج نے دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کا مل کر مقابلہ کیا ہے جو اپنے آپ میں ایک مثال ہے۔ امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے بھیجی گئی اس امداد کو خیرسگالی کی علامت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کی جانب سےایف ای ایم اے کو بھیجی گئی امداد قابل تعریف ہے، سامان میں ماسک اور حفاظتی لباس شامل ہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کے بیورو برائے جنوبی و وسطی ایشیا نے بھی پاکستانی امداد پر شکریہ اداکیا ہے۔ خیال رہے امریکہ دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک بن چکا ہے جہاں اس موذی وائرس کی وجہ سے اب تک ترانوے ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کےمطابق امریکا میں گزشتہ 48 گھنٹو میں تقریباً 23 ہزار نئے متاثرین میں وائرس کی تصدیق کی گئی ہے۔امریکی ادارہ برائے وبائی امراض کی رپورٹ کے مطابق ملک میں ایک دن میں 22860 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کی گئی ہےامریکا میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد 1551095 ہے جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔امریکا میں جمعرات کو 1397 مزید ہلاکتوں کے بعد ملک میں کورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 93061 ہو گئی ہے۔

امریکہ میں سب سے زیادہ ہلاکتیں نیویارک میں ہوئی ہیں۔امریکہ کورونا وائرس کے پھیلاو کی ذمہ داری چین پر عائد کرتا ہے، امریکی صدر ٹرمپ بارہا اس بات کا اظہارکرچکے ہیں کہ چین نے دنیا کو کورونا وائرس کے خطرے سے بروقت آگاہ نہیں کیا۔ دوسری جانب چین امریکی الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

بیجنگ حکومت کا موقف ہے کہ اس نے دنیا کو بروقت اس وائرس اور اس کی تباہ کاریوں سے آگاہ کیا۔ امریکہ کے وزیرِ خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کی جانب سے امریکی فوج کے لیے سرجیکل ماسک اور حفاظتی لباس کی فراہمی کا خیر مقدم کیا ہے۔ مائیک پومپیو نے اسے دونوں ملکوں کے درمیان کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں یکجہتی کی اعلیٰ مثال قرار دیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website